اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان سے متعلق دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں

2023/03/17 09:47:53
شیئر:

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 16 مارچ کو افغانستان  کی مناسبت سے متفقہ طور پر دو قراردادیں منظور کیں، جن میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی آپریشنل مدت میں توسیع،اور افغانستان کی صورت حال کا آزادانہ جائزہ شامل ہیں ۔
سلامتی کونسل کی قرارداد 2678  کے مطابق  افغانستان میں یو این  کے امدادی مشن کی تاریخ  17 مارچ 2024 تک توسیع کردی گئی ہے ۔
سلامتی کونسل کی قرارداد 2679 کے تحت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے  17 نومبر 2023 تک افغانستان کی صورتحال کا آزادانہ اور مکمل جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا  جس میں وہ افغانستان میں سیاسی، انسانی اور ترقیاتی شعبوں پر  پیش گوئی والی سفارشات" پیش کریں گے۔