جدیدیت کے سوال کا جواب دینے کے لیےچینی لائحہ عمل، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2023/03/17 09:57:05
شیئر:

 15 مارچ کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین  کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اور دنیا کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مکالمے میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔ شی  جن پھنگ نے گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو  کی وضاحت کی، جو عالمی جدیدیت اور انسانی تہذیب کی ترقی کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ایک چینی حل فراہم کرتا ہے۔ جدیدیت کا ادراک بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوشش ہے۔ مختلف ترقی کے مراحل اور تاریخی ثقافتوں کی وجہ سے، مختلف ممالک جدیدیت کے بارے میں مختلف تفہیم رکھتے ہیں۔
"جدیدیت کے سوال" کا جواب کیسے دیا جائے؟ شی جن پھنگ نے پانچ تجاویز پیش کیں: ہمیں عوام  کو اولین اہمیت  دینے کے تصور پر قائم رہنا چاہیے اور جدیدیت کی سمت میں لوگوں کی فطرت کو اجاگر کرنا چاہیے؛ ہمیں آزادی اور خود انحصاری کے اصول کو برقرار رکھنا چاہیے اور جدیدیت  کے راستوں کے تنوع کو تلاش کرنا چاہیے۔ جدیدیت کے عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سالمیت اور اختراع کا احساس قائم کرنا چاہیے؛ دوسروں کا کا خیال رکھا جانا چاہیئے تاکہ وہ جدید کاری کی کامیابیوں  سے فائدہ  حاصل کر سکیں؛ہمیں ایک محنت کرنے کا بھرپور  رویہ برقرار رکھنا چاہیے اور جدیدیت کی قیادت کی مضبوطی کو یقینی بنانا چاہیے۔ یہ جامع تشریحات جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بنی نوع انسان کے لیے سمت کی نشاندہی کرتی ہیں۔
جب کوئی ملک جدیدیت کی طرف بڑھتا ہے، تو اسے نہ صرف جدیدیت کے عمومی قوانین پر عمل کرنا چاہیے، بلکہ خود کو اپنے قومی حالات اور اپنی خصوصیات پر مبنی ہونا چاہیے، اور مواقع کو بانٹنے اور مشترکہ خوشحالی پر اصرار کرنا چاہیے۔