امریکی معیشت "انتہائی نقطے" پر پہنچ چکی ہے ، فیڈرل بجٹ واچ ڈاگ

2023/03/17 15:48:40
شیئر:
فیڈرل بجٹ واچ ڈاگ نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی معیشت افراط زر پر قابو پانے، کسادبازاری سے بچنے اور بینکوں کے دیوالیہ پن کا مقابلہ کرنے  کی کوشش میں "انتہائی نقطے" پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، حکومتی اخراجات اور فیڈرل ریزرو کے اقدامات کے درمیان ماضی کی غلط پالیسیز نے مارکیٹ میں خطرناک  صورت حال پیدا کر دی ہے ۔سیاستدان افراط زر سے لڑ رہے ہیں اور کساد بازاری  سے بچ رہے ہیں، جبکہ سلیکون ویلی بینک کا حالیہ دیوالیہ پن دوسرے علاقائی بینکوں  تک پہنچ چکا  ہے۔