ایشیا بحرالکاہل کا خطہ جغرافیائی سیاسی کھیلوں کا میدان نہیں: چین کی وزارت خارجہ

2023/03/17 16:22:55
شیئر:

17 مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نےجاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے ۱۹ مارچ کو کیے جانے والے دورہِ بھارت کے حوالے سے  کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کا خطہ جیو پولیٹیکل کھیلوں کا میدان نہیں ہے اور متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی ممالک کے درمیان باہمی افہام وتفہیم اور اعتماد  کو بڑھانے نیز علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ہونا چاہیے۔ کچھ ممالک نام نہاد "آزاد اور کھلے بحر ہند و بحرالکاہل" کا نعرہ لگاتے ہیں، لیکن درحقیقت وہ کیمپوں میں تصادم کے لیے ایک چھوٹا سا گروہ بنا رہے ہیں۔