امریکہ میں دو دن میں تین ٹرینیں پٹری سے اتر گئیں

2023/03/17 10:58:20
شیئر:

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ دنوں کے دوران  امریکا میں کئی ٹرینیں پٹری سے اتر چکی ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کو  مغربی ایریزونا میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اسی دن اوریگون میں بھی ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے مقامی علاقے کی ٹریفک کچھ دیر کے لیے بند ہو گئی۔
16 تاریخ کی علی الصبح ریاست واشنگٹن میں ڈیزل لے جانے والی ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ مقامی محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس دن صبح 6 بجے تک ٹرین سے تقریباً 19 ہزار لیٹر ڈیزل لیک ہوچکا تھا۔
کئی سالوں سے ، امریکی ریلوے  کمپنیوں  نے مختلف طریقوں سے اخراجات  کو کم کرنے  اور منافع میں اضافہ کرنے کی کوششیں کی ہیں اور اس کے نتیجے میں  بہت سے  خطرات  کو دعوت دی گئی ہے ۔ فیڈرل ریل روڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، صرف گزشتہ سال امریکہ میں 1،000 سے زیادہ ٹرینیں پٹری سے اتر نے کے  حادثات  رونما ہوئے  ہیں ۔