چھن گانگ کی یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے ساتھ ٹیلی فونک پر بات چیت

2023/03/17 10:08:14
شیئر:

16 مارچ کو چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
چھن گانگ نے کہا کہ 31 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اوریوکرین کے تعلقات کی ترقی کو برقرار رکھاگیا ہے۔یوکرینی فریق نے باہمی احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ مخلصانہ تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔چین اس کی تعریف کرتا ہے اور طویل المدتی تناظر میں دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے یوکرین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چھن گانگ نے کہا  چین اور یوکرین کے درمیان عملی تعاون کی مضبوط بنیاد  اور وسیع صلاحیت موجود ہے اور چینی طرز کی جدید کاری پر عملدرآمد سے چین اور یوکرین کو باہمی فوائد حاصل ہوں گے۔
کولیبا نے کہا کہ چین نہ صرف یوکرین کا ایک اہم تعاون پر مبنی شراکت دار ہے بلکہ بین الاقوامی امور میں ایک ناگزیر کلیدی طاقت بھی ہے۔انہوں نے حالیہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دی۔ کولیبا نے مزید کہا کہ   یوکرین ایک چین  کے اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، چین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے گا، اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو بڑھانے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
چھن گانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے  یوکرین کے معاملے پر ہمیشہ معروضی  اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھا ہے۔ چین  امن اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی برادری سے امن مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا  کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔