گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹوچین کی جانب سے نئے عہد میں بین الاقوامی برادری کو فراہم کی جانے والی ایک اور بہترین پبلک پراڈکٹ ہے، وزارت خارجہ

2023/03/17 09:53:56
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے سولہ تاریخ کو کہا کہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو  اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کے بعد نئے عہد  میں بین الاقوامی برادری کو چین کی طرف سے فراہم کی جانے والی ایک اور اہم  پبلک پراڈکٹ ہے۔
پندرہ تاریخ کو جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور دنیا کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مکالمے میں پہلی بار گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی۔ متعلقہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وانگ وین بین نے زور دیا کہ نئے سفر پر، چینی طرز کی جدیدیت، انسانی تہذیب کی ایک نئی شکل کے طور پر، دنیا بھر کی دوسری تہذیبوں سے سیکھے گی اور عالمی تہذیبوں کے باغ کو اور زیادہ مالا مال کرے گی۔ انسانی امن اور ترقی کے مقصد کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے  چین دنیا کے ساتھ مل کر جدیدیت کی راہ پر گامزن  رہے  گا ۔