17 مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن
گانگ نے بیجنگ میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی۔ چھن گانگ نے
کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان" آہنی دوستی " نے تاریخ اور بین الاقوامی حالات
کے اتار چڑھاؤ کی آزمائش گزاری ہے۔چین اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور کے حوالے
سے بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکر گزار ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک
کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوستانہ تعاون
کو مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے اور دونوں
ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون میں مزید پیش رفت کے لیے تیار ہے۔ اسد مجید خان نے
کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے اہم دوطرفہ تعلقات کے طور پر
دیکھتا ہے، ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور چین کے ساتھ تمام شعبوں
میں تعاون کو مزید گہرا کرنے، بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں ہم آہنگی اور
تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، اور چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی
پاک چین شراکت داری کو مزیدمستحکم کیا جائے گا۔