فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آلودہ پانی کے اخراج سے متعلق تنصیبات کا آپریشن دوبارہ بحال ، جاپانی میڈیا

2023/03/18 16:44:27
شیئر:

جاپان کے آساہی ٹی وی کی ویب سائٹ کی اٹھارہ مارچ کی اطلاع کے مطابق جاپان کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آلودہ پانی کے اخراج سے متعلق کچھ تنصیبات کا پندرہ تاریخ کو جاپان اٹامک انرجی ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے معائنہ کیے جانے کے بعد ، سترہ تاریخ کو  معمول کا کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔یہ ان تنصیبات کا آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج سے متعلق  پہلی بار آپریشن ہے۔ان تنصیبات کا استعمال  جوہری آلودہ پانی کو باہم ملانے کے لیےکیا جاتا ہے تاکہ اس میں موجود تابکار مادوں کے ارتکاز کو یکساں بنایا جا سکے، اور یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا ٹریٹیم کے سوا دیگر تابکار مادے معیاری ویلیو سے کم ہیں۔ مستقبل میں، جوہری آلودہ پانی کی جانچ میں تقریباً دو ماہ لگیں گے۔