"نارڈ اسڑیم" قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکوں کا تفتیشی نتیجہ روس کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ،روس

2023/03/18 16:22:49
شیئر:


روسی میڈیا کی سترہ تاریخ کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے حالیہ دنوں کہا  کہ ڈنمارک نے  "نارڈ اسڑیم"قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکوں کی تفتیش میں روس کی شرکت کو مسترد کر دیا ہے،جس سے نتیجہ معروضیت کی کمی سے دوچار ہوگا۔
حالیہ دنوں ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ "نارڈ اسڑیم"قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکوں کی تفتیش میں روس کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخاروا نے سولہ تاریخ کو کہا کہ روس کی شرکت کو  روکنے سے یہ تفتیش ایک دھوکہ بن جائے گی، تاہم ایسا کرنے سےحقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا ۔