ٹراپکل سائکلون فریڈی سے ملاوی میں پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر

2023/03/18 16:41:28
شیئر:

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے 17 مارچ کو کہا کہ ملاوی حکام ٹراپکل سائکلون فریڈی سے ہونے والے بڑھتے ہوئے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، جس کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 326 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر  برائے انسانی امور نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خاص طور پر بے گھر افراد کے لیے پر ہجوم بستیوں میں ہیضے کے پھیلاؤ کے بارے میں فکر مند ہے۔