نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن دھماکے کےپیچھے واضع طور پر امریکہ ہے، فرانسیسی سیاستدان

2023/03/18 17:30:23
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 17 تاریخ کو فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے چیئرمین فلورین فلیپو نے روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کئی سالوں سے 'نارڈ اسٹریم' قدرتی گیس پائپ لائن کی مخالفت کر رہا ہے اور 'نارڈ اسٹریم' بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ واضح طور پر امریکہ ہے۔ 
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کئی سالوں سے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کی مخالفت کر رہا ہے جو امریکہ کی طے شدہ پالیسی ہے۔ فروری 2022 کے اوائل میں ، امریکی صدر جو بائیڈن نے کھلم کھلا کہا تھا  کہ امریکہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کو غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فلیپو نے کہا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن پر دھماکہ امریکیوں کے مفاد میں تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کو نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے دھماکے کی تحقیقات کی اجازت نہ دینا مضحکہ خیز ہے۔ چونکہ روس ان گیس پائپ لائنوں کے مالکان میں سے ایک ہے۔ اس لیے روس کو تحقیقات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینا غیر منطقی ہے۔