فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں جارحانہ اضافہ اور بنکوں کی سست نگرانی امریکی بنکوں کی حالیہ بندش کے اسباب ہیں، ماہرمالیات

2023/03/18 17:03:40
شیئر:



حال ہی میں امریکہ میں سلیکون ویلی بنک سمیت متعدد امریکی بنکوں کی بندش کے حوالے سے امریکی مالیاتی حلقے کی شخصیات کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو اس کی وجہ گزشتہ سال سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں جارحانہ اضافہ ہے اور دوسری جانب کئی امریکی بنکوں کے رسک منیجمنٹ میں بھی مسائل ہے۔ اس ماحول میں بہت سے بنکوں کو  اپنی نگرانی کمزور کرنی پڑی۔
انویسٹمنٹ ایڈوائزری فرم کی انویسٹمنٹ آفیسر اینا ریٹبرن کا خیال ہے کہ بہت سے لوگ فیڈ پر شرح سود میں اضافے کا الزام لگا رہے ہیں ۔ کسی حد تک شرح سود میں اضافہ قابلِ توجہ تو ہے۔ جبکہ دوسری جانب رسک منیجمنٹ  دراصل بنک کے ایگزیکٹوز کی ذمہ داری ہے. خاص طور پر ، ہم نے دیکھا ہے کہ سلیکون ویلی بنک میں ایک مضبوط رسک مینجمنٹ کلچر نہیں ہے۔ لہذا میرے خیال میں شرح سود میں اضافہ اور رسک مینجمنٹ دونوں ان مسائل کے اسباب بنے ہیں۔