چین میں اب "صحرائی جہاز" کا صنعتی ترقی میں اہم کردار

2023/03/19 17:45:27
شیئر:



سنکیانگ میں اونٹ، جنہیں کبھی "صحرائی جہاز" کہا جاتا تھا، اب بار برداری کا کام نہیں کرتے ، مگر وہ صنعتی ترقی کا ایک اہم محرک بن گئے ہیں. حالیہ برسوں میں، سنکیانگ اونٹوں کی خصوصی صنعت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اونٹوں  کی صنعت مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافے کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے. سنکیانگ میں 2022 تک اونٹوں  کی کل تعداد تقریبا 220،000 ہے، جو ملک کے کل اسٹاک کا تقریبا 68 فیصد ہے، اور اونٹ کے دودھ کی سالانہ پیداوار تقریبا 50،000 ٹن ہے۔ سنکیانگ میں 2022 میں ان جانوروں کے حوالے سے صنعتی ٹیکنالوجی کا نظام قائم کیا گیا ، جس کی بدولت مخصوص صنعتوں کی ترقی سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئےصنعتی انضمام اور ترقی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے.