امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے باعث فصلوں کا نقصان اربوں امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے

2023/03/19 16:26:47
شیئر:



گزشتہ سال کے اواخر اور رواں سال کے آغاز کے دوران امریکی ریاست  کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفانوں کا سلسلہ جاری رہا اور برفباری اور بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا۔ وسطی کیلیفورنیا کی زراعت کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ، اور اس سے مویشی بانی کی صنعت کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
مقامی فارمرز کا اندازہ ہے کہ سیلاب سے فصلوں کو ہونے والا نقصان اربوں ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ چونکہ کیلیفورنیا  امریکہ میں زرعی مصنوعات کا سب سے بڑا پیداواری علاقہ ہے ، لہذا سیلاب کے یہ اثرات ملک بھر میں خوراک کی فراہمی کو متاثر کرسکتے ہیں۔ خوراک کی پیداوار کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ، جانوروں کے چارے کی پیداوار میں بھی شدید کمی آئی ہےاور کچھ ڈیری فارموں پر  سیلاب آنے کا خطرہ بدستور موجود ہے اور رواں سال اس صنعت کو بھی مندی کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔