نیٹو کے اقدامات عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنوبی افریقہ کے اسکالر

2023/03/19 16:38:56
شیئر:


جنوبی افریقہ کے نامور ماہر بین الاقوامی امور، یونیورسٹی آف جوہانسبرگ میں سینٹر فار افریقہ چائنا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر  ڈیوڈ مونی نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی مشرق کی طرف مسلسل توسیع اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی عالمی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ نیٹو  کی توسیع جاری ہے۔ ایک لحاظ سے نیٹو حالت جنگ میں ہے اور وہ یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے یہ تنازع تا حال جاری ہے۔ اس سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس-یوکرین تنازعے کو صرف پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے، اور نیٹو کی مزید توسیع سے گریز کیا جانا چاہئے.