دمشق میں عرب سیاسی جماعتوں کی 63ویں کانفرنس کا سیکرٹریٹ اجلاس منعقد

2023/03/19 16:02:46
شیئر:



شام کے دارالحکومت دمشق میں عرب سیاسی جماعتوں کی 63ویں کانفرنس کا سیکرٹریٹ اجلاس18 تاریخ کو منعقد ہوا۔اجلاس میں شام،لبنان،تیونس اور اردن سمیت دیگر ممالک کی سیاسی جماعتوں کے اہم اراکین اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ شامی عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور بعض مغربی ممالک کی جانب سے شام پر مسلط اقتصادی پابندیوں نے شام میں انسانی تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ اجلاس شام کے ساتھ مختلف فرقوں کی حمایت کے اظہار کے لیے منعقد کیا گیا اور اس میں شامی عوام کو بحران سے بچانے کے لیے پابندیاں اٹھانے پر زور دیا گیا ۔
سیاسی جماعتوں کی عرب کانفرنس کے سیکرٹری جنرل قسیم صالح نے کہا کہ عرب دنیا کو تقسیم کے چیلنج کا سامنا ہے۔ جب امریکہ کو معلوم ہوا کہ جنگ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، تو اس نے "سیزر سیرین سویلین پروٹیکشن ایکٹ" جیسے غیر منصفانہ ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے شامی عوام پر پابندیاں عائد کیں اور شامی عوام پر دباؤ ڈالا، لیکن شامی عوام نے ہمت نہیں ہاری۔ اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ عرب سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف شام کی لڑائی کی حمایت جاری رکھیں گی، شام کی دیگر فورسز کے قبضے سے زمین کی بازیابی کی حمایت کریں گی، شام کی تعمیر نو کی حمایت کریں گی اور اس کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتی رہیں گی۔