کوکین کی عالمی سپلائی میں نمایاں اضافہ ، منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ

2023/03/19 16:58:45
شیئر:


سنگاپور میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2020 سے 2021 کے درمیان کوکا کی کاشت میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جو 2016 کے بعد سال بہ سال سب سے بڑا اضافہ ہے۔ دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ضبط شدہ کوکین میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم نے 16 مارچ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ کوکین کی پیداوار میں نمایاں اضافے کی وجوہات میں کوکا  کی کاشت کے علاقوں میں اضافہ اور ٹیکنالوجی کی بہتری شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹرز نے ان رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ طلب میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس وقت کوکین کی مارکیٹ امریکہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں کافی حد تک مرکوز ہے ، لیکن افریقہ اور ایشیا میں بھی نمایاں اضافے کا قوی امکان ہے۔

دریں اثنا، دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2021 میں تقریبا 2،000 ٹن کوکین ضبط کی ، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔