عراق جنگ کی قیمت حیران کن ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

2023/03/19 16:53:11
شیئر:



17 مارچ کو امریکی "آرمی ٹائمز" کی ویب سائٹ کے مطابق، عراق جنگ میں 550،000 افراد ہلاک ہوئے اور تقریبا 1.8 ٹریلین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ 
اطلاع کے مطابق وار کاسٹ اکاؤنٹنگ پروجیکٹ کا اندازہ ہے کہ عراق جنگ کے سابق فوجیوں کی دیکھ بھال اور اس کے بعد عراق اور شام میں داعش کے خلاف کاروائیوں کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ کی لاگت 2050 تک بڑھ کر 2.89 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
"وار کاسٹ اکاؤنٹنگ پروجیکٹ" براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز میں جاری ایک مطالعہ ہے۔ پروگرام کی شریک ڈائریکٹر نیتا کرافورڈ کا کہنا تھا کہ 'بش انتظامیہ نے امریکیوں اور دنیا کو یقین دلایا تھا کہ عراق جنگ میں عام شہریوں اور فوجی اہلکاروں کا جانی نقصان کم ہوگا اور یہ جنگ جلد ہی جیت لی جائے گی۔' ایک محتاط اندازے کے مطابق  عراق جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ 80 ہزار کے درمیان ہے۔