فلسطین اور اسرائیل کا تمام یکطرفہ اقدامات کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا عہد

2023/03/20 10:52:45
شیئر:

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سےمصر  کی سربراہی میں منعقدہ پانچ فریقی اجلاس ،انیس مارچ کو مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں فلسطین، اسرائیل، اردن اور امریکہ کے سیاسی اہلکاروں اور سکیورٹی سے متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس رواں سال فروری میں ہونے والےعقبہ اجلاس کا تسلسل ہے، جس کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تمام یکطرفہ کارروائیوں اور پرتشدد تنازعات کو روکنے، کشیدگی کو کم کرنے اور جلد از جلد امن مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کو فروغ دیناہے۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں اسرائیلی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی نےتین سے چھ ماہ کے عرصے کے لیے  تمام یکطرفہ اقدامات کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا عہد کیا۔ 
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اجلاس میں شامل تمام فریق اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے سلامتی، استحکام اور امن کو فروغ دینے، باہمی اعتماد قائم کرنے اور تصفیہ طلب مسائل کو براہ راست بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔