غربت میں کمی، انتظام و انصرام اور عالمی ترقی کے بارے میں دوسرا بین الاقوامی فورم

2023/03/20 11:34:37
شیئر:

19 مارچ کو ، غربت میں کمی ، انتظام و انصرام اور عالمی ترقی پر دوسرا بین الاقوامی فورم چین کے صوبہ یوننان کے نوجیانگ لیسو خود مختار پریفیکچر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ سمیت 20 ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کے 190 سے زائد نمائندگان، سرکاری عہدیدار، ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں "دیہی احیاء اور عالمی ترقی کے لیے نئے مواقع کا اشتراک" کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت غربت میں کمی کے انتظام، دیہات کی تعمیر میں تجربات بانٹے گئے اور عالمی جدیدیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے تصورات کا  تبادلہ کیا گیا۔