شاہ سلمان کی ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت

2023/03/20 11:38:54
شیئر:

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ۱۹ مارچ کو ایرانی صدارتی دفتر  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہم رئیسی کے نام بھیجے گئے ایک مراسلے میں انہیں سعودی عرب کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ  دونوں ممالک کو اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ ایرانی صدر کی جانب سے اس دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔