چینی وزارت خارجہ کی جانب سے رپورٹ"اسٹیٹ آف امیریکن ڈیموکریسی 2022 "کا اجرا

2023/03/20 11:45:54
شیئر:

20 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر رپورٹ، "سٹیٹ آف امیریکن ڈیموکریسی2022" جاری کی گئی ۔ رپورٹ میں متعدد حقائق اور ماہرین ذرائع ابلاغ کے خیالات کی مدد سے  گزشتہ سال میں امریکی جمہوریت کی حقیقی کارکردگی کو منظم طریقے سےپیش کرتے ہوئے  امریکا میں جمہوریت کی ابتری اور دنیا بھر میں امریکی  جمہوریت کے نفاذ سے پیدا ہونے والی مصائب اور تباہیوںپ پر روشنی ڈالی گئی تاکہ دنیا امریکی جمہوریت کے حقیقی چہرے کو واضح طور پر پہچان سکے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 ء تک امریکا  جمہوری بگاڑ، سیاسی بےابتری اور سماجی ہم آہنگی مفقود ہونے کےشیطانی بھنور میں الجھا رہا۔ اپنے مسائل کے انبار کے باوجود، امریکا جمہوریت کے مبلغ کے طور پر کام کرتا آ رہاہے، "جمہوریت بمقابلہ مطلق العنانیت" کے جھوٹے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور  دنیا بھر میں "جمہوری اور غیر جمہوری کیمپس"تشکیل دے کر دنیا کو اپنے  ذاتی مفادات کے لیے تقسیم کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جمہوریت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر ہے ، لیکن دنیا میں سیاسی نظام کا کوئی ایسا نمونہ نہیں ہے جو تمام ممالک پر یکساں لاگو ہوتا ہو۔ انسانی تہذیب و تمدن  کے باغات ہر رنگ کے ہیں ۔ امریکا میں امریکی طرز کی جمہوریت ہے، چین میں چینی طرز کی جمہوریت ہے اور ہر ملک کے پاس اپنے قومی حالات کے مطابق جمہوریت کا ایک منفرد ماڈل بھی ہے۔ کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں اور اس کا بہتر ادراک کیسے کیا جائے اس کا فیصلہ اس ملک کے عوام کو کرنا چاہیے نہ کہ چند ایک ممالک کو ۔
 رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق ،انسانیت کی مشترکہ لگن اوراقدار ہیں جن پرکمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے ہمیشہ عمل کیا ہے۔ چین ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی پاسداری کرتا ہے،اسے فروغ دیتا ہے اور سی پی سی کے ذریعے ملک کی حکمرانی میں عوام کی اولین حیثیت کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ چین جمہوریت کے معاملے پر دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے، امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور تمام انسانیت کے لیے آزادی کی مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے، بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دینے اور انسانی ترقی کے مقصد میں نئے اور بڑے پیمانے پر تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔