چینی وزارت خارجہ کا جمہوریہ وسطی افریقہ میں چینی نجی ادارے پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب

2023/03/20 15:50:07
شیئر:
 

 19 مارچ کو جمہوریہ وسطی افریقہ میں چین کے ایک نجی ادارے پر مسلح حملہ ہوا ، جس میں 9 چینی شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے  زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے، ،حملہ آوروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ 
چینی وزارت خارجہ نے چین میں جمہوریہ وسطی افریقہ کے سفارت خانےسے رابطہ کیا  اور وسطی افریقہ میں چینی سفیر نےبھی وسطی افریقہ کی حکومت کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کیا۔ وسطی افریقہ میں چینی سفارت خانے کا ورکنگ گروپ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ اس وقت افریقہ کے کچھ ممالک میں سیکورٹی کے خطرات زیادہ ہیں اور دارالحکومت بنگوئی کے سوا جمہوریہ وسطی افریقی کے دیگر علاقوں  میں سلامتی کے خطرے کا معیار بلندترین سطح پر ہے۔ ایک عرصے سے چینی  وزارت خارجہ نے کئی بار سکیورٹی کے انتباہ جاری کئے جن میں چینی شہریوں اور کاروباری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد وہاں سے نکل جائیں اور اپنی حفاظت کو برقرار رکھیں۔