روایتی کڑھائی کرنے والی میاؤ قومیت کی لڑکی

2023/03/20 19:56:19
شیئر:

 یانگ ون لی چین کے صوبہ گوئی چو کے چھین شی شہر  کے ہواوو گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک میاؤ  قومیت کی لڑکی ہے، جو کڑھائی کی مہارت رکھنے والی غیرمادی تہذیب کی وارث ہیں۔ اس روایتی ہنر کو جاری رکھنے کے لئے ، یانگ ون لی نے میاؤ کڑھائی کا تربیتی مرکز قائم کیا۔ چین میں دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبےپر عمل درآمد کے بعد ، ہواوو گاؤں لوک ثقافتی سیاحت کا ایک اہم مقام بن چکا ہے ۔سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد کی وجہ سے میاؤ کڑھائی کے فن پارے خاصے مقبول ہو گئے ہیں اور لوگ میاؤ کڑھائی سیکھنے کے لئے یانگ ون لی کے پاس بڑی تعداد میں آ رہےہیں۔