پانچویں بغداد انٹرنیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کا انعقاد

2023/03/20 10:17:42
شیئر:

19 مارچ کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں پانچویں بغداد انٹرنیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کا آغاز ہوا۔عراقی حکومت کے عہدیدار اور ملکی و غیر ملکی ماہرین اور اسکالرز "عراق جنگ کے 20 سال، عراق کہاں جا ئے گا؟" کے موضوع پر متعدد مکالموں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ 
عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی  نے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گزشتہ 20 سالوں میں جنگ اور دہشت گردی کے نتیجے میں عراق کو درپیش بے شمار مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تمام مصائب اور تباہیاں آج عراق کے لئے ایک اہم تجربہ اور سبق بن چکے ہیں۔ عراق دنیا پر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ اصل میں جہاں سے تعلق رکھتا ہے وہاں واپس جانے کا عزم اور صلاحیت رکھتا ہے۔
20 مارچ کو عراق پر امریکی حملے کی 20 برس مکمل ہو رہے ہیں،  ماہرین اور اسکالرز  کی رائے میں  اس وقت اس کانفرنس کا انعقاد غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔