سی ڈی سی کے مطابق 2021 میں امریکہ میں زچگی کے دوران شرح اموات میں تیزی سے اضافہ

2023/03/20 15:29:20
شیئر:

 امریکہ کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ نیشنل سینٹر فار ہیلتھ  کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021 میں امریکہ میں زچگی کی وجہ سے ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد  1205 ہو گئی ہے، جبکہ یہ تعداد  2018 میں 658،  2019 میں 754 اور 2020 میں 861تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 2021 کے لئے امریکہ میں زچگی کی شرح اموات  فی 100،000  پیدائشوں کے دوران 32.9  تھی ، جبکہ 2019 میں یہ شرح 20.1 اور 2020 میں 23.8 تھی۔

نئی رپورٹ میں امریکہ میں زچگی کی شرح اموات میں نمایاں نسلی تفریق کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سنہ 2021 میں سیاہ فام خواتین کی شرح 69.9 فی ایک لاکھ تھی ، جو سفید فام خواتین کی شرح سے 2.6 گنا زیادہ ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین کی عمر  میں اضافے کے ساتھ  ساتھ اس شرح میں اضافہ ہوا. 2021 میں 25 سال سے کم عمر کی خواتین میں زچگی کی شرح اموات فی 100،000  پیدائشوں کے دوران  20.4 اور 25 سے 39 سال کی خواتین میں 31.3 تھی، لیکن 40 اور اس سے زائد عمر کی خواتین کے لئے یہ 138.5 تھی۔ رپورٹ کے مطابق 40 سال اور اس سے زائد عمر کی خواتین میں یہ شرح 25 سال سے کم عمر کی خواتین کے مقابلے میں 6.8 گنا زیادہ ہے۔ امریکہ میں زچگی کے دوران اموات کی شرح میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اضافہ کووڈ-19 وبائی پھیلائو کے دوران بھی جاری رہا۔