چین کا جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کردہ "چین -جاپان-جنوبی کوریا" سربراہی کانفرنس کے انعقاد کی تجاویز کی حمایت کا اظہار

2023/03/20 17:03:13
شیئر:


چینی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کردہ "چین -جاپان-جنوبی کوریا"  سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا 
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیس مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین جاپان اور جنوبی کوریا نہ صرف  ایک دوسرے کے ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ اہم ترقیاتی شراکت دار بھی ہیں۔تینوں ممالک کے درمیان تعاون ان فریقوں کے مشترکہ مفادات اور خطے میں دوسرے ممالک کی توقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔چین ہمیشہ کی طرح تینوں ممالک کے تعاون میں مثبت طور پر حصہ لیتا رہتا ہے ، اور  تینوں ممالک کی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی کوریا کی تجاویز کی حمایت کرتا ہے ، جو اس وقت چین -جاپان -جنوبی کوریا تعاون کا میزبان ملک ہے۔چین اس حوالے سے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔تینوں فریقوں کو  تعاون کے استحکام، پائیدار ترقی کو یقین بنانے اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کی مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔