"شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال" نامی پروگرام کے دوسرے سیزن کا روسی ورژن روس میں نشر

2023/03/20 19:37:10
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے دورہ روس کے موقع پر "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال" نامی پروگرام  کے دوسرے سیزن کا روسی ورژن  روس کے متعدد مین اسٹریم ٹی وی چینلز میں نشر ہورہا ہے۔ بیس مارچ کو چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ اور آل روسی اسٹیٹ براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے صدر ڈوبروڈیو نے مشترکہ طور پر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ فریقین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلوبل سولائزیشن انیشیٹیو  کی روشنی میں چین اور روس کے درمیان تبادلہ ، عوامی رابطے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مین اسٹریم میڈیا کا کردار ادا  کریں گے۔ 

 "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال" کے دوسرے سیزن میں شی جن پھنگ کے اہم خطاب ،مضمون اور گفتگو کا حوالہ دینے ہوئے چینی کہاوت کا تعارف کروایا گیا ۔یہ پروگرام محنت ،وفاداری ،ایمانداری، مشترکہ اشتراک اور ماحول دوستی سمیت دیگر موضوعات پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے نقطہ نظر کو بیان کرتا ہے۔