امریکہ کی جانب سے جاری انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی رپورٹس2022 سیاسی جھوٹ اور نظریاتی تعصب سے بھر پور ہیں، چینی وزارت خارجہ

2023/03/21 17:01:27
شیئر:


 21 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے ملکی رپورٹس 2022  سیاسی جھوٹ اور نظریاتی تعصب سے بھرپور  ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ  امریکہ کی جانب سے سال بہ سال جاری کی جانے والی انسانی حقوق کی رپورٹوں سے دنیا جو کچھ دیکھتی ہے وہ مختلف ممالک کے انسانی حقوق کے مسائل کے بجائے امریکہ کی بالادستی اور کسی چیز کو دیکھنے کا منافقانہ اور دوہرا معیار ہے۔ چند ہی دن بعد امریکہ جمہوریت سے متعلق رہنماؤں کے دوسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا ،لیکن یہ طرز عمل امریکہ کے ان مقاصد کو چھپا نہیں سکتا کہ وہ جمہوریت کو ہتھیار بنانے اور بالادستی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بلاکس پر مبنی سیاست کو فروغ دے رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں  کہ وہ فوری طور پر دوسرے ممالک پر انگلیاں اٹھانا بند کرے، اپنےقول و فعل پر غور کرکے سبق سیکھے اور  انسانی حقوق اور جمہوریت کے بہانے دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی جمہوریت کو کمزور کرنا بند کرے۔