چین کا سوڈان کے لیےغیر مشروط اقتصادی امداد فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ

2023/03/21 11:19:23
شیئر:

۲۰  مارچ کو سلامتی کونسل میں سوڈان کے مسئلے کے جائزے کے موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد  کے چارج ڈی افیئرز ،ڈائی بنگ نے متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ سوڈان کے لیےفوری اور غیر مشروط طور پر اقتصادی امداد فوری بحال کی جائے اور متعلقہ فریق سوڈان کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے عملی کوشش کریں۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ حال ہی میں سوڈان کی سیاسی صورتحال میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، چین اس عمل میں تمام متعلقہ فریقوں کے جذبہِ مشاورت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چین ، سوڈان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کرنے کے لیے "سوڈان کی زیرقیادت اور سوڈان کی ملکیت" کے سیاسی عمل کی پیروی کرنے، جامع مذاکرات جاری رکھنے اور اتفاق رائے کو مسلسل وسعت دینے کے لیے تمام فریقوں کی حمایت کرتا ہے ۔