شام کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ آفات سے متاثرہ لوگوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ شامی وزارت خارجہ

2023/03/21 11:12:19
شیئر:

20 مارچ کو شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیےعطیات جمع کرنے کے نام پر برسلز میں ہونے والی کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کانفرنس کے منتظمین نے زلزلے سے متاثرہ ملک شام کی حکومت  سے  کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانفرنس کے منتظمین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے والی امداد کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں اور شامی عوام پر غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی جبری اقدامات مسلط کر رہے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں متاثرہ افراد کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں غیر مشروط طور پر ختم کرنا اور معاشی بحالی اور تعمیر نو کے حصول کے لیے شامی حکومت کی حمایت کرناضروری ہے۔