موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الحکومتی پینل کے چیئرمین، چین کی کاوشوں سے متاثر

2023/03/21 10:20:41
شیئر:

20 مارچ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر انٹرلیکن میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل کی چھٹی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے اور انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنے کے لیے پہلے ہی متعدد قابل عمل اور مؤثرآپشنز موجود ہیں جو کہ اب دستیاب بھی ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ ایک انٹرویو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الحکومتی پینل کے چیئرمین لی ہوئی شینگ نے چینی حکومت اور چینی سائنسدانوں کے اہم کاموں اور مثبت تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی سائنس دانوں نے اِن تمام رپورٹس کی تیاری میں بہت اہم  کردار ادا کیا ہے . انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل کو چین کے تعاون سے بہت فائدہ ہوا ہے اور ہم بین الحکومتی پینل کے عمل میں اعتماد اور تعاون پر چینی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔