چین دنیا میں جنگلاتی وسائل میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا

2023/03/21 10:15:17
شیئر:

اکیس مارچ کو جنگلات کا 11 واں عالمی دن ہے۔ چین کی جنگلات کی ریاستی انتظامیہ کے مطابق چین میں تسلسل سے شجرکاری کیے جانے کے بعد، چین میں جنگلات کے رقبے اور معیار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چین اس میدان میں دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہےاور اس وقت چین میں جنگلات کا رقبہ 3.465 ارب ایم یو تک ہو چکا ہے جس میں سے مصنوعی جنگلات  کا رقبہ 1.314 ارب ایم یو تک پہنچ گیا ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
 اطلاعات کے مطابق جنگلات کی ریاستی انتظامیہ فی الحال زمین کو سرسبز بنانے کے لیے تین سالہ ایکشن پلان مرتب کر رہی ہے ، جو 2023 سے 2025 تک زمین کو سبز بنانے کے عمل کے اہداف اور کاموں کو واضح کرتا ہے۔ ایکشن پلان کے مطابق 2023 سے 2025 تک  ہر سال 100 ملین ایم یو زمین کو سرسبز بنایا جائے اور مصنوعی شجرکاری 20 ملین ایم یو سے کم نہیں ہوگی۔