شی جن پھنگ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے وسیع پیمانے پر بات چیت

2023/03/21 23:27:36
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 21 مارچ کی سہ پہر چینی صدرشی جن پھنگ نے کریملن محل میں روسی صدر پیوٹن کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ 

انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے تعلقات کا مضبوط، صحت مند اور مستحکم رجحان برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد، مشترکہ مفادات اور عوام کے تبادلوں کو فروغ ملا ہے۔ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اورمقامی حکومتوں کے درمیان تعاون سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل شام اور آج صبح میں نے صدر پیوٹن اور وزیر اعظم میشوسٹن کے ساتھ بہت اچھی ملاقاتیں کیں اور بہت سے اہم اتفاق رائے طے پائے۔ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے شعبوں اور اتفاق رائے میں توسیع ہو رہی ہے ، تعاون کے ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں، اور مزید تعاون ہمہ جہت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 

رواں سال چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کے منصوبوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پہلا سال ہے، اور ہم نیا ترقیاتی ڈھانچہ تشکیل دینے میں تیزی لائیں گے، اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے چینی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دیں گے. روس 2030 تک اپنے قومی ترقیاتی اہداف کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔ فریقین کو روابط اورتعاون مضبوط بناتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا ۔ میں آپ کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات اور ٹھوس تعاون کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے اپنے ملک کی ترقی اور بحالی کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہوں۔