جزیرہ نما کوریا کا معاملہ، دوہرےامریکی معیار پر چین کی کڑی تنقید

2023/03/21 11:24:36
شیئر:

20 مارچ  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر ایک ایڈہاک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے جزیرہ نما کوریا کے معاملے پر امریکا کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان کی جانب سے شمالی کوریا کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اورسازگار ماحول پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مثبت پیغام بھیجنا چاہیے۔ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے پر امریکا نے واضح طور پر دوہرا معیار  اپناتے ہوئے شمالی کوریا کو محدود کر دیا ہے اور دوسری طرف آسٹریلیا کو ہتھیاروں سے لیس جوہری مواد منتقل کیا ہے۔ گینگ شوانگ نے بعض ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری اور علاقائی ممالک کی آوازیں سنیں، سرد جنگ کی ذہنیت اور گروہ پسندی کی سیاست کو ترک کریں، سیاسی جوڑ توڑ بند کریں، جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے  اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کریں، جوہری آبدوزوں پر تعاون کا فیصلہ واپس لیں اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے درست سمت کا تعین کریں۔