چائنا میڈیا گروپ اور روسی اخبار ، روسیسکایا گزیٹ کےدرمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

2023/03/22 15:29:04
شیئر:

صدر شی جن پھنگ کے دورہِ روس کے موقع پر  چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف شین ہائی شونگ اور روسی اخبار ، روسیسکایا گزیٹ کےڈائریکٹر نیگوٹسا نے 21 مارچ کو ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ اور  روسیسکایا گزیٹ کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔
چائنا میڈیا گروپ کے روس کے مذکورہ اخبار  کے ساتھ  طویل عرصے سے تعاون پر مبنی اچھے تعلقات ہیں۔ چین اور روس کے درمیان میڈیا  تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک نے باقاعدہ تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے، خبروں کے تبادلے، اہلکاروں کی تربیت اور تکنیکی تبادلوں وغیرہ میں تعاون وسیع  کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔