نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکے کی تحقیقات اقوام متحدہ کی قیادت میں کی جانی چاہئیں، چینی وزارت خارجہ

2023/03/22 17:02:29
شیئر:
 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 22 مارچ کو  پریس کانفرنس میں کہا کہ نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکے کے بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور بین الاقوامی برادری کے زیادہ تر ارکان نے حقیقت معلوم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کی قیات میں بین الاقوامی تحقیقات کرنا ہے اور چین اس  قرارداد کے مسودے کی حمایت کرتا ہے۔وانگ ون بین کا کہنا ہے کہ  سب سے زیادہ بااختیار بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے، اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی تحقیقات سے حقیقت معلوم کرنے میں مدد ملے گی. 
وانگ ون بین نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل کے بعض مغربی ارکان کے رویے کا نوٹس بھی لیا ہے اور چین امید کرتا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں سیاسی مفادات کو ترک کرکے مسودے پر مشاورت میں تعمیری طور پر حصہ لیں گے تاکہ سلامتی کونسل میں متعلقہ قرارداد پر اتفاق رائے کے جلد از جلد حصول کے لئے مثبت کوشش کی جا سکے۔