شمالی افعانستان میں زلزلے کے باعث متعدد ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے ، کم از کم تیرہ افراد جان بحق

2023/03/22 16:27:09
شیئر:
 

شمالی افغانستان میں مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کی شام 6.5 شدت کا زلزلہ آیا ، جس سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان اور افعانستان کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ سرکاری معلومات کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں زلزلے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
 زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے علاقے جولم سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں 187.6 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ افغانستان کی عبوری وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں افغانستان میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک ترجمان نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر ہسپتال اور دیگر طبی ادارے امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔جبکہ پاکستان کی ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقے کے متعدد حصوں میں مکانات گرنے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
یورو بحیرہ روم زلزلہ مرکز کا کہنا ہے کہ افغانستان، پاکستان، بھارت، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور ترکمانستان میں تقریبا 285 ملین آبادی کو زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔