چین اور آسٹریلیا کی وزارت قومی دفاع کے درمیان آٹھویں ورکنگ اجلاس کا انعقاد

2023/03/22 16:28:50
شیئر:


22 مارچ کو چین اور آسٹریلیا کی  وزارت قومی دفاع کے درمیان کینبرا میں آٹھواں ورکنگ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے امور پر پرخلوص اور تفصیلی  تبادلہ خیال کیا، اور دونوں افواج کے مابین عملی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے پر مشاورت کی گئی۔ اس اجلاس سے چین اور آسٹریلیا کی افواج کے درمیان  باہمی تفہیم میں مزید اضافہ ہوا جو دونوں افواج کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لئے سازگار ثابت ہوا۔