روس کےسرکاری دورے کی تکمیل کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ چین واپسی کے لئے روانہ

2023/03/22 15:29:55
شیئر:

 


مقامی وقت کے مطابق بائیس مارچ کی صبح چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ مکمل کرکے ملک واپسی کے لئے روانہ ہو گئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو  کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر چائی چھی، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر  وانگ ای، ریاسی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ شی جن پھنگ کے ہمراہ تھے۔
ماسکو سے روانگی کے موقع پر روس کے نائب وزیر اعظم چرنیشینکو سمیت روسی حکومت کے دیگر اعلی حکام نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ کے لئے ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔