چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں پر ملاوی کے صدر چکویلا اور موزمبیق کے صدر نیوسی کے نام تعزیتی پیغامات

2023/03/22 17:50:27
شیئر:

بیس مارچ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں پر ملاوی کے صدر چکویلا اور موزمبیق کے صدر نیوسی کو  تعزیتی پیغامات بھیجے ۔
شی جن پھنگ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سمندری طوفان "فریڈی" کی وجہ سے ملاوی اور موزمبیق میں شدید جانی و مالی نقصانات پر تعزیت کااظہار کیا۔انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی طرف سے متاثرین کے لیے گہرے رنج، اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ جلد دونوں ممالک اس قدرتی آفت پر قابو پا کر  متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو  کریں گے۔