"چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا کے لیے نئے امکانات "کے عنوان سےچین روس میڈیا راونڈ ٹیبل کا ماسکو میں کامیاب انعقاد

2023/03/22 19:42:55
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق بائیس مارچ کو چائنا میڈیا گروپ اور روس ٹوڈے انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا کے لیے نئے امکانات "کے عنوان سےچین روس میڈیا  راونڈ ٹیبل کا ماسکو میں کامیاب انعقاد کیا گیا۔چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شونگ ، روس کے اہم میڈیا سربراہان، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے رہنماوں، چین اور روس کے عہدے داروں اور دانشوروں نے اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق جدیدیت پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ چین اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق جدیدیت کی راہ پر گامزن ہے۔چین نے دوسرے ممالک کے لیے ایک کامیاب مثال بھی پیش کی ہے اور بنی نوع انسان کے تہذیب و تمدن کی ایک نئی راہ بھی دکھائی ہے۔عالمی برادری چینی طرز کی جدیدیت پربھر پور توجہ دیتی ہے۔چائنا میڈیا گروپ نے رواں سال چین کے دو اجلاسوں کے اختتام کے بعد دنیا بھر میں سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ 93 ممالک اور علاقوں کے 1034 ذرائع ابلاع نے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متعلقہ رپورٹس بھی نشر  کیں، جو1.06 بلین افراد تک پہنچائی گئیں۔ "چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا کے لیے نئے امکانات "کے عنوان سےچین روس میڈیا راونڈ ٹیبل کا شمار مذکورہ سلسلہ وار سرگرمیوں میں شامل ہے، روسی معاشرے کے مختلف حلقوں نے اس حوالے سے کافی توجہ دی۔

راونڈ ٹیبل کے اختتام کے بعد چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ نے روس کے قومی ٹی وی اسٹیشن کو خصوصی انٹرویو دیا۔