چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام

2023/03/23 19:19:24
شیئر:


23 مارچ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  پاکستان کے قومی دن کے موقع پر  پاکستان کے صدر عارف علوی کو مبارک باد دی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستانی حکومت اور عوام عالمی و علاقائی صورتحال کی تبدیلیوں اور شدید قدرتی آفات سے نمٹتے ہوئے ملک کے استحکام اور ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ دنیا ، عہد اور تاریخ میں آنے والی تبدیلیوں کے سامنے چین اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور حمایت کرتے ہیں، اور چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کے لیے نئی قوت فراہم کرتےہیں۔میں چین پاک تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور صدر عارف علوی کے ساتھ مل کر حکمت عملی کے حوالے سے  صلاح و مشورہ اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں، طرز حکمرانی پر تبادلہ کرنا چاہتا ہوں ،مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہوں  اور چین پاک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو تیز کرنا چاہتا ہوں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو خوشحال بنایا جائے۔
اسی روز چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مبارک باد دی اور چین کے وزیرخارجہ چھین گانگ نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کو تہنیتی پیغام بھیجا۔