سعودی عرب اور ایران کے درمیان رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ اور دو طرفہ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق

2023/03/23 17:06:47
شیئر:

23 مارچ کو سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اسی روز ایران کے وزیرخارجہ عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین نے ایک دوسرے کو  رمضان کی مبارکباد  دی اور جلد دو طرفہ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک میں سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے راہ ہموار کی جائے ۔

یاد رہے کہ چین کی حمایت سے سعودی عرب اور ایران نے چھ تا دس مارچ کو بیجنگ میں مذاکرات کیے ۔ دس مارچ کو چین ، سعودی عرب اور ایران نے مشترکہ اعلامیے پر دستحط کیے اور سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا۔