امریکہ تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/03/23 17:05:42
شیئر:

23 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا تائیوان ہے اور تائیوان کے مسئلے کا حل چینی عوام کا اپنا کام ہے اور اس کا فیصلہ چینی عوام نے ہی کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین ملک کی پرامن وحدت کے لئے خلوص دل سے پوری کوشش کرےگا تاہم ہم غیرملکی قوتوں کی مداخت اور مٹھی بھر علیحدگی پسندوں اور ان کی کارروائیوں کے خلاف تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وانگ ون بین نے نشاندہی کی کہ اگر امریکہ واقعی آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام چاہتا ہے تو اسے ایک چین کے اصول اور چین امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرتے ہوئے "تائیوان کی علیحدگی" کی حمایت نہ کرنے کے امریکی رہنمائوں کے وعدے پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا اور تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرنی ہوگی۔