امریکی حکومت تمام بنک ڈپازٹس کے لئے جامع انشورنس فراہم نہیں کرےگی، امریکی وزیر خزانہ

2023/03/23 15:51:31
شیئر:


امریکی وزیر خزانہ یلین نے  22 مارچ کو سینٹ کی سماعت کے دوران کہا کہ امریکی حکومت تمام بنک ڈپازٹس کے لیے 'جامع انشورنس' فراہم نہیں کرے گی۔ یلین نے کہا کہ سلیکون ویلی بنک اور سگنیچر بنک کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والی افراتفری کے باوجود ، امریکی بنکنگ سسٹم اب بھی مستحکم ہے اور امریکی حکومت فی الحال تمام بنک ڈپازٹس کے لئے "جامع انشورنس" فراہم کرنے پر غور نہیں کر رہی۔ یلین نے کہا کہ امریکی حکومت اپنا بنکنگ سسٹم مستحکم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں بات چیت کے لئے کافی وقت ہوگا۔
یلین کے بیان کے بعد مشکلات کا شکار امریکہ کے فرسٹ ریپبلک بنک کے حصص میں 15.5 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔