چین کی اسرائیل اور فلسطین سے تشدد کےخاتمے اور بات چیت اور تعاون کے ذریعے مشترکہ سلامتی حاصل کرنے کی اپیل

2023/03/23 15:49:24
شیئر:


 22مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اسرائیل صورتحال پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں چین نے فلسطین اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ متشدد رویہ ترک کریں اور بات چیت اور تعاون کے ذریعے مشترکہ سلامتی حاصل کریں۔ 
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے کہا کہ ایک عرصے سے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر سلامتی کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور پرتشدد تنازعات میں اضافہ جاری ہے، جس پر چین تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ گنگ شوانگ نے کہا کہ چین عام شہریوں کے خلاف تشدد پر مبنی کاروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لئے اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمسایے رہیں گےاور دونوں فریقوں کو متشدد رویہ ترک کرنا ہوگا اور بات چیت اور تعاون کے ذریعے مشترکہ سلامتی حاصل کرنی ہوگی۔