فیڈرل ریزرو کا 25 بیسس پوائنٹ ریٹ میں اضافے کا اعلان

2023/03/23 10:51:09
شیئر:

بائیس مارچ کو فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) نے اعلان کیا کہ وہ فیڈرل فنڈز کی شرحِ ہدف کی حد کو 25 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 4.75فی صد اور 5فی صد کے درمیان کر دے گی، جو اکتوبر 2007 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
فیڈرل ریزرو میٹنگ کے منٹس سے پتہ چلتا ہے کہ کمیٹی نے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ، زیادہ سے زیادہ روزگار حاصل کرنے اور افراط زر کی شرح کو 2 فیصد کے ہدف پر واپس لانےکے لیے کیا ہے۔ مارچ 2022 کے بعد سےشرحِ سود میں نویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے نشاندہی کی کہ مستقبل میں شرح سود میں اضافہ غیر یقینی ہے اور اس کا زیادہ تر انحصار مستقبل کے متعلقہ ڈیٹا پر ہوگا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی بینکاری میں افراتفری نے فیڈ کی شرح سود میں اضافے پر خدشات کو جنم دیا اور افراط زر سے لڑنے کے فیڈ  کے کام کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ امریکی ماہرین اقتصادیات نے فیڈ پر زور دیا ہے کہ وہ شرح سود میں اضافے کو روک دے۔