چائنا میڈیا گروپ اور روس کی آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط

2023/03/23 10:43:14
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے دوران، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلیسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر ،  چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر اور ایڈیٹر انچیف شین ہائی شیونگ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے صدر ڈوبروڈیو نے 21 مارچ کو ماسکو میں "سی ایم جی اور  آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت" پر دستخط ۔
حالیہ برسوں میں،سی ایم جی اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے عملی تعاون کو بھرپور انداز میں وسعت دی ہے جس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ چین اور روس کے عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے، دونوں ممالک نے باقاعدگی سے  تعاون کا طریقہِ کار قائم کرنے، تکنیکی اختراع،مواد اور  عملے کے تبادلے نیز مارکیٹ کی توسیع  میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، تاکہ چین -روس دوستانہ رائے عامہ کی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔نئے عہدمیں چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے  میڈیا کی طاقت کا کردار بے حد اہم ہے۔